ماہرین زراعت نے گلاب کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے پانی کے سپرے کی ہدایت کر دی

ماہرین زراعت نے گلاب کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے پانی کے سپرے کی ہدایت کر ...

  



لاہور( پ ر)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے گلاب کو کیڑوںسے محفوظ رکھنے کیلئے پانی کے سپرے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروںسے کہاہے کہ وہ گلاب کی فصل کو جوﺅں اور رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے 4سے 5دن کے وقفہ سے پانی کا سپرے کریں تاکہ گلاب کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔ گلاب کی پیوندکاری کیلئے نرسری میں روٹ سٹاک کو بھی چیک کرنا اشد ضروری ہے ۔تنے کمزور محسوس ہونے کی صور ت میں کاشتکاراضافی کھاد کا چھٹا لگاکر فصل کی آبپاشی کریں اور روٹ سٹاک پر بھی ٹی بڈنگ کی جائے ۔پودوں کی بروقت شاخ تراشی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی سے بھی بہترین فصل کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اگر فصل پر بظاہر کوئی منفی اثرات مشاہدے میں نہ آئیں تو 30ستمبر تک پانی کاوقفہ 8سے10روزتک بھی بڑھایا جاسکتاہے۔

مزید : کامرس


loading...