ہری پور چیمبر کی صدارت کیلئے ملک عاشق اعوان کے نام پر غور

ہری پور چیمبر کی صدارت کیلئے ملک عاشق اعوان کے نام پر غور

  



ہری پور(اے پی پی) ہری پور چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات کے بعد منتخب نمائندوں نے صدارت کیلئے ملک عاشق اعوان کے نام پر غور شروع کر دیا، ان کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس ایگزیکٹو باڈی کے انتخابی مرحلہ کے بعد صدر کے چناﺅ کا مرحلہ باقی ہے۔ امسال صدارت کی کرسی کارپوریٹ کلاس کے نام ہوئی ہے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ حطار سے صدارت کیلئے معروف صنعت کار ملک عاشق اعوان موزوں ترین امیدوار ہیں جن کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ حطار کے صنعت کاروں کا صلاح مشورہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی باہمی صلاح مشورہ سے کارپوریٹ کلاس سے بلامقابلہ صدر کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے میمورنڈم کے مطابق ایک سال ایسوسی ایٹ کلاس اور ایک سال کارپوریٹ کلاس کی صدارت ہوتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...