ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز نے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے

ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز نے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے

  



کراچی(این این آئی)سال 2012 میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز نے پاکستان میں تیل و گیس کے قابل زکر ذخائر دریافت کئے ہیں۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے اعلامئے کے مطابق سال 2012 کے دوران یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے ملک بھر میں اپنے تیل اور گیس کی تلاش کے آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر یومیہ8 ہزار 322 بیرل تیل اور 107.11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی ہے، جس میں سے یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ کی تیل و گیس کی دریافت 1 ہزار 787 بیرل تیل یومیہ اور 61.76ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہے جبکہ او جی ڈی سی کی دریافت کا تخمینہ یومیہ 6ہزار 535 بیرل تیل اور 45.35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس لگایا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...