لاہورچیمبرالیکشن: ممبران نے بھرپوراعتماد کا اظہارکیا: پیاف فاﺅنڈر الائنس

لاہورچیمبرالیکشن: ممبران نے بھرپوراعتماد کا اظہارکیا: پیاف فاﺅنڈر الائنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لایہور چیمبر الیکشن میں بھرپور حمایت پر پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے رہنماوں نے ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے - اپنے مشترکہ بیان میں الائنس کے چیئرمین میاں محمد اشرف اور سٹئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح لاہور چیمبرکے موجودہ الیکشن میں ممبران نے الائنس پر مکمل اعتماد و اعتبار کرتے ہوئے اس کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس امیدواروں کو کلین سویپ وکٹری دلائی جس کے لیے الائنس کی پوری قیادت ممبران کا شکریہ ادا کرتی اور ایک بار پھر اپنے عزم کو دوہراتی ہے کہ انتخابی مہم کے دوران الائنس کی قیادت اور امیدواران نے جو وعدے کئے - جس منشور پیش کیا ان پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی - الائنس کے چیئرمین میاں محمد اشرف اور سٹئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں اور حالیہ الیکشن میں کاروباری طبقہ اور لاہور چیمبرکے ممبران نے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ صرف اور صرف پیاف فاﺅنڈرز الائنس کو مضبوط و مستحکم دیکھنا اور بنانا چاہتے ہیں کیونکہ کاروباری دنیا کے دو بڑے گروپوں کے اتحاد سے لاہور چیمبر بزنس کمیونٹی کا مضبوط و مستحکم پلیٹ بنا ہے جس کی موجودگی میں بیوروکریسی اور ٹیکس افسران و اہلکاران کو من مانیاں کرنے کا موقع نہیں ملتا -اس لیے میاں محمد اشرف اور میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ الائنس کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی انہوں نے کہا ہے کہ بجلی گیس کی قلت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافوں اور مارک اپ کی اونچی شرح کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں اس لیے الائنس کی قیادت لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اس کے عہدیداراںتوانائی کا بحران ختم یا کم از کم کرانے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافوں کا تسلسل روکنے کے لیے جد و جہد کرتے رہیں گے - انہوں نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر کی موجودہ ایگزیکٹو کمیٹی اور عہدیداران کاروباری سرگرمیاں بڑھانے اور برآمدات میں اضافہ کے لیے نئی نئی راہیں تلاش کریں گے -دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو وسعت دی جائیگی - جہاں کہیں ممبران کو ویزا کی دشواریاں درپیش ہوں گی انہیں دور کیا جائیگا - انہوں نے کہا ہے ممبران کے تعاون سے صحت اور تعلیم کے اچھے اداروں کی سرپرستی کے ذریعے لاہور چیمبر کا سوشل کردار بڑھایا جائے گا الائنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ قیادت لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی اور عہدیداران کی کارکردگی خوب سے خوب بنانے کے لیے جائیزہ لیتی رہے گی جس میں ممبران کے مشوروں اور تجاویز ہمیشہ خیرمقدم کیا جائے گا -

مزید :

کامرس -