ایشین جونیئر چیمپئن شپ قومی ٹیم کل روانہ ہو گی
اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹیم ایشیئن جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ میں شرکت کےلئے کل تائیوان روانہ ہو گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ایشیئن جونیئرجوڈو چیمپیئن شپ 28ستمبر سے 3 اکتوبر تک تائیوان کے شہر تائپے میں منعقد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں 3کھلاڑی اور 2 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے، کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، شاہ زیب اور سید سمیع اللہ شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں ایران سے تعلق رکھنے والے سجاد کاظمی بطور کوچ اور مسعود احمد خان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ سیکرٹری نے کہا کہ سمیع اللہ اور وہ اسلام آباد سے روانہ ہونگے۔ شاہ حسین شاہ اور شاہ زیب جاپان جبکہ سجاد کاظمی ایران سے براہ راست تائیوان میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں سمیع اللہ 55کلو گرار، شاہ زیب 56کلوگرام اور شاہ حسین شاہ 100کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ax