چیف آف ایئر انٹرنیشنل سکواش چیمپائن شپ جیتنے سے اعتما دبڑھا ¾ عامر اطلس

چیف آف ایئر انٹرنیشنل سکواش چیمپائن شپ جیتنے سے اعتما دبڑھا ¾ عامر اطلس

  



 لاہور (این این آئی)ٹاپ سیڈ عامر اطلس نے کہا ہے کہ چیف آف ایئر انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ¾کامیابی امریکہ میں ہونے والے تین بڑے ٹورنامنٹس میں کارآمد ثابت ہو گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی سے ان کے کھیل میں مزید بہتری آئی ہے اور یہ ان کیلئے یو ایس اوپن سمیت دیگر تین ٹورنامنٹس میں کارآمد ثابت ہو گی۔ عامر اطلس نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سکواش فیڈریشن امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے سپانسر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے اپنی رینکنگ میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...