پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح خوش آئندہے ،محسن حسن

پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح خوش آئندہے ،محسن حسن

  



کراچی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح خوش آئندہے ، گرین شرٹس شاندار کارکردگی کا سلسلہ میگا ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھے گی۔اےک انٹروےو مےں محسن خان نے کہاکہ 178 رنز کا اچھا ہدف دینے کے بعد ہماری ٹیم نے بولنگ بھی بڑی عمدگی سے کی اور میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں قومی ٹیم کی فتح خوشی کی بات ہے، اس کامیابی سے کھلاڑیوں میں اعتماد آئے گا جس کا فائدہ میگا ایونٹ کے آئندہ میچوں میں ہوگا۔محسن خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرایا،اب ہم بھی اگر منگل کو ٹائیگرز کیخلاف کامیابی پاکر آگے جاتے ہیں تو اس سے ٹیم کو مزید حوصلہ ملے گا۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے سابق سربراہ نے کہا کہ قومی ٹیم میں اس وقت شاہدآفریدی، عمران نذیر، شعیب ملک اور عمر اکمل اچھے فیلڈر ہیں،باقی پلیئرز کی فیلڈنگ کو تسلی بخش نہیں کہا جا سکتا، سہیل تنویر کو انجری کا مسئلہ ہے، میچ کے دوران کپتان کو دیکھنا ہو گا کہ کس کھلاڑیوں کو کس جگہ فیلڈنگ پر رکھنا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی