پیٹرنز ٹرافی کی تیاری کےلئے زرعی ترقیاتی بینک کا تربیتی کیمپ شروع

پیٹرنز ٹرافی کی تیاری کےلئے زرعی ترقیاتی بینک کا تربیتی کیمپ شروع

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے زیر اہتمام پیٹرنز ٹرافی کی تیاری کے لئے زرعی ترقیاتی بینک کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز نیشنل کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ زرعی ترقیاتی ٹیم نے کوچ وجاہت اللہ واسطی کے مطابق تربیتی کیمپ میں 15کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں محمد خلیل، ذوالقرنین، یاسر حمید، آفاق رحیم، حارث سہیل، شکیل عنصر، محمد خلیل، انعام الحق، عدنان رضا اور راﺅ افتخار تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرنز ٹرافی 3 اکتوبر سے ملک بھر میں شروع ہو گی۔ واضح رہے کہ 8 روزہ تربیتی کیمپ 30ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...