سائیکلنگ فیڈریشن کا ٹور ڈی انٹرنیشنل سائیکلنگ ریس کرانے کا فیصلہ

سائیکلنگ فیڈریشن کا ٹور ڈی انٹرنیشنل سائیکلنگ ریس کرانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(آئی اےن پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے آئندہ سال مارچ میں ٹور ڈی انٹرنیشنل سائیکلنگ ریس کرانے کا فیصلہ کرلےا۔ ایونٹ میں غیر ملکی ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ٹور ڈی انٹرنیشنل سائیکلنگ ریس مارچ 2013ءمیں ہو گی۔ سائیکلنگ ریس میں پاکستان کی 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ اس ایونٹ کیلئے دنیا بھر سے غیر ملکی ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔ سائیکلنگ ریس میں سائیکل سوار پشاور سے کراچی تک ساڑھے 16 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ٹور ڈی انٹرنیشنل سائیکلنگ ریس میں نامور سائیکل سواروں کو پاکستانی ٹیموں میں شامل کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...