بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کرینگے،سری لنکن شائقین
پالے کیلی( سپورٹس رپورٹر) سری لنکا سے تعلق رکھنے والے شائقین کرکٹ نے آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی حمائت کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی شائقین نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ہمیں اپنی ٹیم کے بعد پسند ہے اور آج میچ میں ہم اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں پریتنا نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی سپورٹ کی تھی اور آج بھی پاکستان کی کامیابی چاہتے ہیں رمیش پاروینانے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں کو پسند کرتا ہوں مجھے آفریدی بہت پسند ہیں اور ان کی بیٹنگ شوق سے دیکھتا ہوں رتناواکر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کے چاہنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے سبینا اور راکھی نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد ہم پاکستان کی ٹیم کو پسند کرتے ہیں اور امید ہے کہ آج بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرے گی مرلی اور کالووتھرا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت جائے گی۔