فلنٹوف کا دورہ بھارت کےلئے پیٹرسن کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ
لندن (نیٹ نیوز) سابق انگلش آل راﺅنڈر اینڈریو فلنٹوف نے انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ سے دورہ بھارت کےلئے کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردےا۔ سابق انگلش آل راﺅنڈر اینڈریو فلنٹوف نے کہا کہ ہماری ٹیم تینوں شعبوں میں متوازن ہے لیکن بھارتی ٹیم ہمیشہ ہوم گراﺅنڈ پر خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے، کھلاڑی دباﺅ کو ہینڈل کرنے میں کامیاب ہوئے تو سیریز کانٹے دار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کیون پیٹرسن اور ٹیم منیجمنٹ کے درمیان جو بھی اختلافات ہیں، ٹیم کے بہتر مفاد میں انہیں حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اینڈریو سٹراس کی ریٹائرمنٹ کے بعد کیون پیٹرسن کی ٹیم میں موجودگی ضروری ہے، ان کی شمولیت سے ہماری ٹیم مضبوط ہو گی اور اسلئے ہر کوئی انہیں دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کےلئے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کی وکٹوں میں ہمارا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں، کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں اگر کھلاڑی محنت کریں تو وہ وہاں بھی عمدہ پرفارم کر سکتے ہیں۔