پاکستان جیت جائے گا، نجومی طارق اقبال کی پیشنگوئی

پاکستان جیت جائے گا، نجومی طارق اقبال کی پیشنگوئی

  



ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہورہی ہیں اس میچ میں پاکستانی ٹیم کے آج بنگلہ دیش کے خلاف جیتنے کے زیادہ امکانات ہیں آج کے دن کا لکی نمبر 3 ہے بنگلہ دیش کی ٹیم کا لکی نمبر 8 ہے جبکہ پاکستان کا لکی نمبر9 بنتا ہے ستاروں کی موجودہ صورتحال کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم کی کارکردگی آج ناقص رہے گی اور کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دینے سے قاصر رہیں گے جبکہ پاکستان کا ستارہ بہت اچھی پوزیشن پر ہے اور وہ آج بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ گی اس کا لکی نمبر آج اس کو بہت سپورٹ کرے گا اور پاکستانی محنت سے کھیلیں گے اور انشاءاللہ آج بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے پاکستان کی طرف سے چار کھلاڑی عمران نذیر،ناصر جمشید،کامران اکمل اور سعید اجمل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے ان چاروں کا ستارہ آج عروج پر ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی