آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز کل ہوگا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز کل ہوگا

  



پالے کیلی (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز کل سے سری لنکا میں ہو گا،۔ 7 اکتوبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی،آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور پاکستان جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، ۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ 27 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف گال میں، دوسرا 29 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف گال میں، تیسرا یکم اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف گال میں کھیلے گی۔ ایونٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے تمام گروپ میچز انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم گال میں کھیلے جائینگے جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائیگا پہلا سیمی فائنل 4 اکتوبر جبکہ دوسر سیمی فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل دو بہترین ٹیموں کے درمیان 7 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...