حکومت کھیلوں کو تباہ ہونے سے بچائے ¾ احمد یار لودھی

حکومت کھیلوں کو تباہ ہونے سے بچائے ¾ احمد یار لودھی

  



لاہور (اے اےن اےن ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کو تباہ ہونے سے بچانے کےلئے مناسب اقدامات اٹھائے ¾ ہم نے کھیل کی بقا کیلئے ہائی کورٹ میں کیس کیا ہوا ہے ¾ سری لنکن ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اےک خصوصی بات چےت مےں ان کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کے کانگریس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں صدر فیصل صالح حیات نے کہا کہ ہم سب پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، فٹ بال کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی لائحہ عمل وضع کریں گے۔ ہمیں امید ہے ہمارے حق میں فیصلہ آئے گا اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر ہم فیفا کے ساتھ جائیں گے کیونکہ فیفا سے ہمارا الحاق ہے ۔ اجلاس میں فیصل صالح حیات کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ پی ایف ایف کے آئین کے پیش نظر جو بھی فیصلہ کیا جائے گا ہم سب اس کی پاسداری کریں گے۔ غیرملکی ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کیلیے مدعو کیاہے ، ان کے نہ آنے کی صورت میں ہم اپنے کھلاڑیوں کو بیرون ملک بھیجیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...