فٹبالر جان ٹیری کا عالمی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فٹبالر جان ٹیری کا عالمی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  



لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان جان ٹیری نے عالمی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انہوں نے گذشتہ نو سال کے دوران 78 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔جان ٹیری کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کو اینٹن فرڈیننڈ پر جملہ کسنے کے حوالے سے لگائے گئے الزام کے باعث کیا ہے۔یاد رہے کہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ چیلسی کے ڈیفنڈر ٹیری کو جولائی میں نسلی طور پر ہراساں کرنے کے الزام سے بری کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف کی سماعت جو پیر کو ہونے ہے اس کی وجہ سے ان کی پوزیشن غیر مدافعانہ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عدالت سے بری کیے جانے کے باوجود ایف اے کی جانب سے اس معاملے کی سماعت کرنے کی وجہ میری پوزیشن خاصی غیر مدافعانہ ہو گئی ہے لہذا میں عالمی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔یاد رہے کہ جان ٹیری نے سال 2003 میں سربیہ اینڈ مونٹی نیگرو کیخلاف میچ سے انگلینڈ کیلیے پہلا میچ کھیلا تھا جبکہ 2004 میں انہیں مارسل ڈسیلی کی جگہ چیلسی کا کپتان بنا دیا گیا۔ان کو اصل کامیابی دس اگست 2006 میں اس وقت حاصل ہوئی جب انہیں انگلینڈ کی قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا جبکہ 2009 میں انہیں ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کردیا گیا تھا۔جان ٹیری کو 2010 میں انگلش ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی