ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کل آرام کا دن ہے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کل آرام کا دن ہے

  



کولمبو( سپورٹس رپورٹر)چوتھے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کل آرام کا دن ہوگا جبکہ سپرایٹ مرحلے کا آغاز 27 ستمبر سے ہوگا ، سری لنکا میں جاری میگا ایونٹ کا گروپ مرحلہ آج اختتام پذیر ہوگا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش آخری گروپ میچ میں مدمقابل ہونگےسپرایٹ مرحلے میں آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لیںگی، پہلا میچ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پالی کیلے انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، گروپ ون کا یہ میچ پاکستانی وقت سہ پہر 3بجے کھیلا جائے گا ، ایونٹ کا سیمی فائنل 4 اور 5اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...