پاکستان کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کی سری لنکا آمد کا سلسلہ جاری

پاکستان کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کی سری لنکا آمد کا سلسلہ جاری

  



پالے کیلی(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کےلئے سری لنکا پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے آج جب پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل آرہی ہیں اس موقع پر بھی پاکستانی شائقین کرکٹ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیگر ٹیموں کے پرستار بھی بہت بڑی تعداد میں سری لنکا کا رخ کررہے ہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بھی پاکستانی شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی جن میں زیادہ تر پاکستان سے میچ دیکھنے کے لئے آئے تھے امید ہے کہ قومی ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے میں میچ کے موقع پر ریکارڈ پاکستانی شائقین یہاں پر پہنچیں گے اور اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ سری لنکا میں اس وقت دیگر ٹیموں کے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود ہے اور جوں جوں میچوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے اس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کا سری لنکا کی معیشت کو بہت فائدہ حاصل ہورہا ہے ہر ملک کے شائقین کی خواہش ہے کہ اس کی ٹیم ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی