بنگلہ دیش سے آج سعید اجمل سے بچنے کےلئے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کت لیں

بنگلہ دیش سے آج سعید اجمل سے بچنے کےلئے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کت لیں
بنگلہ دیش سے آج سعید اجمل سے بچنے کےلئے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کت لیں

  



پالے کیلی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کوہرانا مشکل ہے ناممکن نہیں ہے سعید اجمل کے دوسرا کے مقابلے کے لئے دوسرا کے موجد مایہ ناز سپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو ہمیں سعید اجمل کے دوسرا اور تیسرا سے بچنے کا طریقہ بتاچکے ہیں جس کی وجہ سے ہم ان کا آسانی سے مقابلہ کرلینگے ان خیالات کااظہاربنگلہ دیش کے کپتان مشفیق الرحمن نے پالے کیلی کرکٹ سٹیڈیم میںمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کی بھرپورکوشش کریںگے،ہمارے پاس ہارنے کے لئے کچھ نہیںہے اگرہمیںپاکستان کے خلاف شکست ہوئی توہمیںسپر8مرحلے سے آو¿ٹ ہوناپڑے گا۔پاکستان کے خلاف میچ ہمارے لئے بہت اہم ہے اورہم اس کے لئے سخت محنت کررہے ہیںےہ میچ ہمارے لئے مارو یا مرجاﺅکے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میںبنگلہ دیش کے خلاف ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ میچ جیت کرتاریخ تبدیل کریں۔اورپاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ میںپہلی فتح حاصل کریں۔انہوںنے کہاکہ ہم پاکستانی بولرزسعیداجمل اوردیگرکے خلاف خصوصی پلاننگ کررہے ہیںتاکہ انکے خلاف اچھاکھیل کھیل سکیںبنگلہ دیش کے کپتان مشفیق الرحمن نے مزیدکہاکہ نیوزی لینڈکے خلاف پہلے میچ میںہم سے کچھ غلطیاںہوئیںہیںہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میںہم سے ےہ غلطیاںدوبارہ نہ ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی