جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی گھروں کو واپسی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں متاثرین کی واپسی کا چھٹا مرحلہ شروع ہو گیاہے ۔ پاک فوج کی زیر نگرانی متاثرین وزیرستان کا 300 خاندانوں پر مشتمل قافلہ اپنے گھروں کو روانہ ہوا۔اس موقع پر آپریشنل کمانڈر بریگیڈئیر اصغر نے واپس جانے والے متاثرین کو یقین دلایا کہ انکی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ واپس جانے والے ہر خاندان کو 25 ہزار نقد اور چھ ماہ کے راشن ،سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرین کو فری ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں اب تک دس ہزار سے زائد خاندان پر امن زندگی گزار رہے ہیں۔