کراچی :اہلسنت والجماعت کے کارکن چار بھائیوں سمیت نو افراد قتل

کراچی :اہلسنت والجماعت کے کارکن چار بھائیوں سمیت نو افراد قتل
کراچی :اہلسنت والجماعت کے کارکن چار بھائیوں سمیت نو افراد قتل

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)روشنیوں کے شہر کراچی میں اندھی موت کے سائے مسلسل چھائے ہوئے ہیں اور ہلاکتیں جاری ہیں۔چار حقیقی بھائیوںسمیت آج بھی نو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔نارتھ کراچی کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں چار حقیقی بھائی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔اہل سنت والجماعت کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہو نے والے چاروں بھائی اہلسنت والجماعت کے کارکن تھے۔اورنگی ٹاﺅن کے علاقے مومن آباد میں نا معلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ کراچی ائیر پورٹ کے قریب سے ایک نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس نے مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے۔ڈالمیا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی کے دوران ایک ملزم مارا جس کے قبضے سے دو دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کرلی گئیں۔ گارڈن کے علاقے میں کراچی بار کے سابق جوائنٹ سیکریٹری فرحت نقوی پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر قاتلانہ حملہ کردیا جس میں وہ محفوظ رہے جبکہ اُن کے بہنوئی ناصر رضا رضوی شدید زخمی ہوگئے ۔ملیر جعفر طیار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔رات گئے نارتھ کراچی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں ایک فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

مزید : کراچی


loading...