اپنی زمین کی فردلینے آنے والے دد بزرگ ریونیوعملے کیروایتی ہٹ دھرمی پرروپڑے

اپنی زمین کی فردلینے آنے والے دد بزرگ ریونیوعملے کیروایتی ہٹ دھرمی پرروپڑے

  



لاہور (اپنے نمائندے سے) آپ کی زمین کا کھاتہ متنازعہ ہے مثل سیٹلمنٹ آفیسر کے پاس زیر سماعت ہے فرد جاری نہیں ہوسکتی پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سروس سنٹر کے انچارج کا کورا جواب سن کر تیسری مرتبہ چکر لگانے والے بزرگ شہری کی آنکھوں میں آنسو آگئے سیٹلمنٹ آفیسر کے سامنے پیش ہونے پر تحصیلدار کو بزرگ شہری کی فرد جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ موضع کڑیال کا 80 ساکی بزرگ شہری دین محمد جس کی 2کنال 10 مرلہ ملکیتی اراضی موضع کڑیال میں واقع ہے جس کی کھتونی نمبر 154 اور 158 ہے گزشتہ 1 ماہ سے اپنی ملکیتی اراضی کی فرد برائے ملکیت حاصل کرنے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہا تھا اور گزشتہ روز وہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ضلع کچہری میں قائم کیے جانے والے کمپیوٹر سروس سنٹر میں وہ اپنی ملکیتی اراضی کی فرد حاصل کرنے کیلئے سروس سنٹر انچارج محمد ثاقب سے منت سماجت کرتا رہا مگر انچارج سروس سنٹر محمد ثاقب نے بتایا کہ آپ کی زمین کا کھاتہ متنازعہ ہے جس کی مثل سیٹلمنٹ آفیسر کے پاس زیر سماعت ہے اس کی فرد جاری نہیں ہوسکتی کیوں کہ اس کا ریکارڈ ہم نے بلاک کیا ہوا ہے۔ آپ مزید 8 دنوں بعد تشریف لائیں سروس سنٹر انچارج کے اس کورے جواب پر تیسری مرتبہ سخت گرمی میں چکر لگانے والے بزرگ شہری کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ بزرگ شہری دین محمد نے ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 1 ماہ سے سروس سنٹر کے چکر لگارہا ہے مگر اسے اس کی ملکیتی زمین کی بھی فرد نہیں مل رہی ہے بلکہ اس کے چکرپر چکر لگوائے جارہے ہیں۔ روزانہ گاڑی میں جانوروں کی طرح بیٹھ کر یہاں پر آتاہوں اور شام گئے تک بیٹھ بیٹھ کر چلا جاتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی ریلیف کیلئے بہت اچھا ادارہ قائم کیا ہے جس نے پٹواری کلچر کو بھی مات دیتے ہوئے شہریوں کو مزید تنگ کرنے اور خوار کرنے کا لائسنس لے رکھا ہے۔ میری بہت سی گھریلو مجبوریاں ہیں میں نے اپنی ملکیتی زمین بیچنا ہے اور یہ سروس سنٹر والے فرد جاری نہیں کررہے جس پر ”روزنامہ پاکستان“ کی ٹیم نے بزرگ شہری دین محمد کو سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد محمود کے پاس پہنچایا اور بزرگ شہری کے مسائل کے حوالے سے آگاہی دی جس پر سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد محمود نے تحصیلدار سٹی رائے محمد نیاز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بزرگ شہری کے کھاتہ جات سے فرد جاری کروادیں جس پر بزرگ شہری کو فرد برائے ملکیتی جاری کردی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...