سگے بھائیوں کے قتل میں خاتون سمیت دو ملزموں کی ضمانتیں کنفرم

سگے بھائیوں کے قتل میں خاتون سمیت دو ملزموں کی ضمانتیں کنفرم

  



لاہور (سٹاف رپورٹر) دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے کے الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دی گئیں - ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا کی عدالت نے دو سگے بھائیوں محمد افضل عرف شہزادہ اور محمد ارشد کو قتل کرنے کے الزام میں ملزمہ نبیلہ نوید اور ر¶ف بیگ کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کر دیا - استغاثہ کے مطابق ملزہ نبیلہ نوید اور ر¶ف بیگ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 20 جنوری 2012 کو تھانہ شفیق آباد کی حدود میں دوسگے بھائیوں محمد افضل عرف شہزادہ اور محمد ارشد کو فلیٹ میں موجود قیمتی سامان لوٹ کر مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا-تھانہ شفیق آباد پولیس نے مقتولین کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ خاتون ملزہ نبیلہ نوید اور ملزم ر¶ف نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں - گزشتہ روز مقامی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا -

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...