صدر ڈویژن پولیس کے چھاپے،متعدد قمار باز گرفتار‘ داﺅ پر لگی رقم برآمد

صدر ڈویژن پولیس کے چھاپے،متعدد قمار باز گرفتار‘ داﺅ پر لگی رقم برآمد

  



لاہور (خبرنگار ) صدر ڈویژن پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ٹاﺅن شپ جناح مارکیٹ اور پس سٹاپوں پرمیں کاروائی کرتے ہوئے دومختلف واقعات میں قماربازی کے اڈوں پر کاروائی کرتے ہوئے قماربازی میں مصروف متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔ہزاروں روپے رقم ٹکڑی اور آلات قماربازی برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹرکرلیا۔اسی طرح ٹاپ ٹن اشتہاری سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب5خطرناک مجرمان اشتہاری بھی گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق کےپٹن (ر)لےاقت علی ملک سپرنٹنڈ نٹ آف پولےس صدر ڈوےژن آپرےشنز لاہور کو اطلاع موصول ہوئی کہ ٹاﺅن شپ جناح مارکیٹ اور 11/12سٹاپ پر قماربازی ہوتی ہے۔جس پر ان کے خلاف کاروائی کے لئے ایس پی صدرنے ایس ایچ او تھانہ ٹاﺅن شپ لاہورکومامورکیا۔جس پر ایس ایچ او کی زیر نگرانی SIمحمد اقبال نے جناح مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے وہاں پرقمار بازی میں مصروف متعدد افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج رجسٹرکرلیا۔اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ریاض احمد، محمد طارق، مجرم اشتہاری عمران کے مجرم اشتہاری نذیر لاہور کو گرفتار کر لیا۔ کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر ڈویژن آپریشنز لاہور نے پولیس افسران و ملازمین کی اس احسن کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...