کھاڑک فیکٹری دھماکہ، مالکان کی ضمانتوں پر بحث26 ستمبر کو ہو گی

کھاڑک فیکٹری دھماکہ، مالکان کی ضمانتوں پر بحث26 ستمبر کو ہو گی

  



لاہور (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد نے کھاڑک فیکٹری دھماکہ میں ہلاکتوں کے مقدمہ میں گرفتار فیکٹری مالکان شیخ ظہیر اقبال اور شیخ ظفر اقبال کی درخواست ضمانتوں پر وکلاءکو26ستمبر کو بحث کے لئے طلب کر لیا جبکہ عدالت نے مقدمے کے ٹرائل میں ملزمان کو نقول تقسیم کرنے کے لئے سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں 6فروری 2012ءکو صبح ساڑھے آٹھ بجے ادویات ساز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 24محنت کش جاں بحق جبکہ 16سے زائد شدید زخمی ہو گئے ۔ جس کا مقدمہ تھانہ سبزہ زار پولیس نے فیکٹری مالکان زبیر اقبال، ظہیر اقبال اور ظفر اقبال سمیت دیگر کے خلاف درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...