ناقص رکشہ فروخت کیس، فریقین کے وکلاءکی بحث مکمل، فیصلہ محفوظ
لاہور (خبرنگار) صارف عدالت نے ناقص رکشہ فروخت کرنے پر سٹالکو کمپنی کے مالک کے خلاف دائر کیس میں فریقین کے وکلاءکی بحث مکمل کر لی ہے۔ فاضل عدالت میں شہری سید علی حسین نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے سٹالکو رکشہ کمپنی سے ایک نیا رکشہ خریدا جو کہ چند ماہ بعد خراب اور اس کے سپیئر پارٹس جواب دینے لگے جس پر عدالت نے سید علی حسین کے بیان پر سٹالکو رکشہ کمپنی کے مالک اور کمپنی کے دیگر ذمہ داروں کو طلب کیا جس پر عدالت نے اس کیس میں بحث مکمل کرتے ہوئے 27 اکتوبر تک فیصلہ محفوظ کر لیا ہے