لبرٹی کے ڈریس ڈیزائنر کیخلاف کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی

لبرٹی کے ڈریس ڈیزائنر کیخلاف کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی

  



لاہور ( خبرنگار) صارف عدالت نے ایک خاتون زمیر فاطمہ کی درخواست پر لبرٹی مارکیٹ کے ڈریس ڈیزائنر چودھری محمد نعیم کو 16 اکتوبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں خاتون نے درخواست دی کہ لبرٹی مارکیٹ کے ڈریس ڈیزائنر چودھری محمد نعیم کو ایک سوٹ سلائی کرنے کے لئے دیا جو کہ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود سلائی نہ ہوا ، دکان مالک مسلسل چکر لگواتا رہا جس اسے ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون نے اپنی درخواست میں ڈریس ڈیزائنر چودھری محمد نعیم کے خلاف 50 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔ فاضل عدالت نے ڈریس ڈیزائنر چودھری محمد نعیم کو 16 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...