ناجائز اثاثہ جات کیس، ایس پی مظفر گڑھ کی 15 اکتوبر کو عدالت طلبی

ناجائز اثاثہ جات کیس، ایس پی مظفر گڑھ کی 15 اکتوبر کو عدالت طلبی

  



لاہور (خبرنگار) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج چودھری محمد سلیم نے کروڑوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے پر ایس پی مظفر گڑھ چودھری محمد تاج دین کو 5 اکتوبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ایس پی محمد تاج دین کے خلاف کروڑوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن سمیت آمدنی سے کئی گنا زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں خفیہ طور پر تحقیقات کیں جس پر اینٹی کرپشن نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد عابد جاوید کے حکم پر ایس پی محمد تاج دین کے خلافباقاعدہ ایک مقدمہ درج کر کے گزشتہ روز مقدمے کا چالان باقاعدہ طور پر عدالت میں پیش کر دیا ہے جس پر عدالت نے ایس پی محمد تاج دین کو 5 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...