کینٹ کچہری کے جوڈیشنل مجسٹریٹوں کے تھانے تبدیل

کینٹ کچہری کے جوڈیشنل مجسٹریٹوں کے تھانے تبدیل

  



لاہور (خبر نگار) سیشن جج لاہور نے کینٹ کچہری کے جوڈیشنل مجسٹریٹوں کے تھانے تبدیل کردئیے ہیں۔ جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ منور حسین سے تھانہ وومن (ریس کورس) واپس لیکر جوڈیشل مجسٹریٹ یلماز غنی کے سپرد کردیا گیا ہے۔ اس طرح سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ منور حسین کو تھانہ برکی اور تھانہ ڈیفنس جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ سے تھانہ غازی آباد لیکر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران یوسف کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ قیصر امام کو تھانہ مناوان اور تھانہ جنوبی چھاﺅنی دے دئیے گئے ہیں۔ اس طرح جوڈیشل مجسٹریٹ نذر عباس گوندل کو تھانہ مصطفیٰ آباد جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ سکندر جاوید کو تھانہ ہڈیارہ دے دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...