پولیس افسروں کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کا سخت نوٹس

پولیس افسروں کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کا سخت نوٹس

  



لاہور(سٹاف ررپورٹر)سیشن جج نذیر گنجانہ نے پولیس افسروں کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج صاحبا ن سے پولیس افسروں کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اس ضمن میں ایڈ یشنل سیشن جج صاحبان ایک ماہ کی رپورٹ پیش کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عدالت کی طرف سے پولیس افسروں کو پیش ہونے کے نوٹس کے باوجود پولیس افسران عدالت میں پیش نہیں ہوتے تھے جس کے بارے میں سیشن جج نذیر گنجانہ کو علم ہوا تو انہوں نے سخت نوٹس لیا ہے اور ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ ایسے پولیس افسران اور اہلکا ر جو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کرتے جس کے باعث انکے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں انکے متعلق ایک ماہ کی رپورٹ پیش کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔اور عدالتی احکامات پر آئندہ عملدرآمد یقینی ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1