8 ماہ میں 50 ہزار سے زائد شہریوں کا صارف عدالت سے رجوع

8 ماہ میں 50 ہزار سے زائد شہریوں کا صارف عدالت سے رجوع

  



 لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں قائم صارف عدالت میں گزشتہ سال 8 ماہ 24دنوں میں 50 ہزار سے زائد شہریوں نے رجوع کیا۔ جس میں صارف عدالت نے 40ہزار سے زائد کیسوں میں فیصلے سنائے ہیں۔ صارف عدالت کے رجسٹرار آصف نزیر نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ صارف عدالت میں روزانہ 50 سے 60 کیسز دائر جبکہ دائر ہونے والے کیسوں میںہر ماہ 100 فیصد کیسوں پر فیصلہ سنائے جاتے ہیں۔ جس میں گزشتہ ماہ 62 کیسوں پر عدالت نے فیصلے سنائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صارف عدالتوں کے قیام سے عام شہری کیلئے انصاف کا حصول سب سے زیادہ آسان ہواہے اور شہریوں میںجوں جوں آگاہی بڑھتی جارہی ہے کیسوںکی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ جن میں 10 روپے سے لیکر 18 لاکھ گاڑی کی خریدوفروخت میں فراڈ اور خیانت سامنے آنے پر عدالت نے فیصلے سنائے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1