تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی ڈے آج منایا جائیگا

تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی ڈے آج منایا جائیگا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت آج صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں ڈینگی لاروا تلفی ڈے منائے گی اس سلسلے میں تمام سکولوں کالج اور خصوصاً نجی تعلیمی اداروں میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے اندر ڈینگی وائرس ڈینگی بخار اور مچھروں سے بچاﺅ کے لئے آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی تقریبات اور سیمینار بھی ہونگے جن سے ماہرین خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں چیکنگ اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل کمشنر لاہور جواد رفیق ملک وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلیمان رفیق اراکین اسمبلی کی الگ الگ ٹیمیں بھی آج ڈینگی ڈے کے موقع پر سکولوں کے دورے کرے گی سیکرٹری تعلیم سکولز اور ہائرایجوکیشن بھی سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے خصوصی ڈینگی واکر بھی ہونگی تعلیمی اداروں میں صفائی کی خصوصی مہم بھی ہو گئی وزٹ بھی ہونگے ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جہاں س ڈینگی لاروا کے لئے سپرے کیا جائے گا۔ بچوں کو سکولوں میں فل بازو شرٹ پہن کرنے آنے کی بھی ہدایات جاری کی جائیں گی سکولوں کے اندر ڈینگی کے حوالے سے ڈرامے بھی پیش کئے جائیںگے۔ اس مہم میں ٹاﺅنوں کی انتظامیہ بھی شریک ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...