پرائیویٹ سکولوں میں ڈینگی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پرائیویٹ سکولوں میں ڈینگی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

  



لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں ڈٰنگی اقدامات کا جائزہ لینے ڈی سی او کی زیر صدارت ٹاﺅن ہال میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں لاہور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کے مالکان ونمائندوں، ای ڈی ایجوکیشن پرویز اختر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 25 ستمبر کو اینٹی ڈینگی کمپین کے طور پر منانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی او لاہور نوارالامین مینگل نے پرائیویٹ سکول کے عہدیدارانکو ہدایت کی کہ وہ تمام سکولوں میں ڈینگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ سکولوں میں ریکارڈ رجسٹر مرتب کیا جائے جس میں تمام احتیاطی تدابیر روز مرہ کی بنیاد پر درج کی جائیں۔ اپنی فوکر مشینیں خریدیں اور سٹاف کی ٹریننگ کا بھی اہتمام کریں اور تمام بچوں کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ پوری آستین کی قمیض پہنیں۔ اس حوالے سے 25 ستمبر کو تمام سکولوں کی انسپکشن کی جائے گی اور اگر کسی سکول میں ڈینگی لاروا پایا گیا تو سکول کے مالک یا پرنسپل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ اس حوالے سے ڈی سی او نے ای ڈی ایجوکیشن پرویز اختر اورصدر آل پاکستان سکول اونرز ایسوسی ایشن کاشف مرزا پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1