پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا اجلاس

پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا اجلاس

  



لاہور( سٹی رپورٹر) : پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز کی زیر صدارت اورئینٹل لرننگ کے ڈینز کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا ۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے اس موقع پرتعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اساتذہ کے پڑھانے کے طریقوں اور احتسابی عمل پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کا مقصد خود تشخیص کی سرگرمیوں اور ان کی جائزہ رپورٹس جمع کرنے کے عمل کو تیز بنانا تھا۔ ڈاکٹر عامر نے نئے مرتب کئے گئے اساتذہ اور نصاب کی پڑتال کا یک صفحاتی پرفارمہ(Performa)متعارف کروایا اوراجلاس کے شرکاءمیں تقسیم کیا۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے اورئینٹل لرننگ کے فیکلٹی ممبران کو احتسابی فارم ایکسل شیٹ میں بھی فراہم کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...