سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قتل سازش کیس، ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قتل سازش کیس، ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

  



لاہور( سٹاف رپورٹر)ایڈیشل جج سنٹرل نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ شریف قتل سازش کیس کے ملزموں کی عبوری ضمانت میں 28ستمبر تک توسیع کردی۔کیس کے ملزموں توقیرشاہ ،طلحہ برکی،کرنل احسان،کانسٹیبل اعجاز اور احمد کی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ خواجہ شریف قتل سازش کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں انہیں صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ کیس کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو جلد تفتیش مکمل کرنے کاحکم دیدیتے ہوئے سماعت 28ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...