پنجاب بینک سکینڈل، استفاثہ کے 7گواہوں کا بیان ریکارڈ

پنجاب بینک سکینڈل، استفاثہ کے 7گواہوں کا بیان ریکارڈ

  



لاہور ( خبرنگار) احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے بینک آف پنجاب کے اربوں روپے کے سیکنڈل میں استغاثہ کے 7 گواہوں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، اس کیس میں بینک آف پنجاب کے سابق سربراہ ہمیش خان، شیخ محمد افضل اور صنعتکار سیٹھ نثار گرفتار جبکہ نائب نے 18 ملزمان کے خلاف کیس تیار کر کے نیب عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔ فاضل عدالت نے اس کیس میں استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی آج صبح تک ملتوی کر دی ہے۔ اسی طرح فاضل عدالت نے بینک فراڈ میں ملوث 3 بینک افسران گوہر حسین نقوی وغیرہ کے خلاف دائر کیس میں سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ عدالت نے میاں شہزاد کے خلاف دائر ریفرنس میں سماعت 29 ستمبر جبکہ زاہد محمود وغیرہ کے خلاف دائر ریفرنس میں کارروائی 27 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...