حکومت توہین آمیز فلم کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے:طاہرالقادری

حکومت توہین آمیز فلم کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے:طاہرالقادری

  



لاہور (پ ر ) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ توہین آمیز فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کےلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے اور باقاعدہ اپنا کیس پیش کرے ۔اگر حکومت پاکستان ایسا کرتی ہے تو عالمی قوانین،انسانی حقوق کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق وہ حکومت پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی قوم اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے وکیل کے طور پر پیش ہونے کےلئے تیار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر متفقہ قرارداد کے ذریعے یو این اور موثر ممالک پر دباﺅ بڑھائیں کہ احترام مذاہب کےلئے قانون سازی کی جائے تا کہ اظہار رائے کی چھتری تلے توہین انبیاءکا مذموم عمل ہمیشہ کےلئے دم توڑ جائے۔ وہ گذشتہ روز کینڈا سے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی اسلام آباد،لاہور ،کراچی ،فیصل آباد اور ملتان میں ہونیوالی انتہائی پر امن ریلیوں جس میں ایک تنکا بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلا پر قائدین تحریک، کارکنوں اور وابستگان کو مبارکباد د ی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی ان ریلیوں میں لاکھوں پر امن افراد کی شرکت سے پاکستانی قوم کا حقیقی امیج دنیا کے سامنے گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...