سکھر، سیلاب سے متاثر ہونیوالا ریلوے ٹریک 2 ہفتے بعد بھی بحال نہ ہو سکا

سکھر، سیلاب سے متاثر ہونیوالا ریلوے ٹریک 2 ہفتے بعد بھی بحال نہ ہو سکا

  



لاہو ر(سٹاف رپورٹر) سکھر ڈویژن میں حالیہ سیلاب اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث دوہفتے بعد بھی کوئٹہ کا ملک کے دیگر حصوں سے ریل رابطہ بحال نہیں ہو سکا جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں سے کوئٹہ جانے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیکب آباد سبی سیکشن پر ٹریک بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگلے آٹھ سے دس روز میں یہ سیکشن ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گاجس کے بعد کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے ریل رابطہ بحال ہو جائے گا ۔

مزید : صفحہ آخر