ایم این اے سلیمان محسن کی نااہلی، دائر درخواست پر جواب طلب

ایم این اے سلیمان محسن کی نااہلی، دائر درخواست پر جواب طلب

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید سلیمان محسن کو نااہل قرار دینے اور اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر جواب طلب کرلیا۔ یہ درخواست نسیم محمود ہوتیانہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی سلیمان محسن کی بی اے کی ڈگری کو جعلی قرار دیا جس کے بعد ڈپٹی الیکشن کمشنر کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم ایم این اے اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزری ہے جبکہ جعلی ڈگری ہونے کی وجہ سے مدعا علیہ ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پور ا نہیں اترتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سلیمان محسن کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دیا جائے اورکیس کے حتمی فیصلے تک انہیں اسمبلی اجلاسوں میں شرکت سے روکا جائے۔ مسٹر جسٹس ناصر سعید شیخ نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایم این اے اور دیگر مدعا علیہان سے اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...