لاہور میں سات لیڈیز پارک بنائے جارہے ہیں،25سٹرکوں کو خوبصورتی کے اعتبار سے ماڈل بنایا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

لاہور میں سات لیڈیز پارک بنائے جارہے ہیں،25سٹرکوں کو خوبصورتی کے اعتبار سے ...
لاہور میں سات لیڈیز پارک بنائے جارہے ہیں،25سٹرکوں کو خوبصورتی کے اعتبار سے ماڈل بنایا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوزرپورٹر : تصاویر ذیشان منیر ) شہر میں 7لیڈیز پارک بنائے جارہے ہیں،جبکہ 25سٹرکوں کو خوبصورتی کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے گا، پی ایچ اے سے کرپشن کا خاتمہ اور خوبصورت لاہور ،اولین ترجیح ہیں، کرپشن کے الزامات میں ملوث ڈائریکٹر وں کو کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا،جھولوں اور کینٹینوں کے ٹھیکوں میں سیاسی اثر روسوخ کا خاتمہ اور پارک مافیا کو جڑ سے اکھاڑ دےا جائے گا،جبکہ شعبہ مارکیٹنگ کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اس عزم کا اظہار پارکس اینڈ ھارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر ) محمد محمود نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، ڈی جی پی ایچ اے کا کہناتھا کہ وہ آہستہ روی لیکن استقلال کے ساتھ پی ایچ اے سے برائیاں اور کرپشن ختم کررہے ہیں،پارکوں سے تجاوزات ،بجلی چوری ،گرین بیلٹوں سے قبضہ اور پارک مافیا کے خاتمے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے،انہوں نے بتاےا کہ پی ایچ اے کے پانچ زون ہیں اور وہ ہر ہفتے میں ان زونز کا دورہ مکمل کرتے ہیں،ان کی آمد سے قبل پارکوں کے اندر جھولوں اور کینٹینوں کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازا جاتا تھا، لیکن انہوںنے ایسا شفاف طریقہ اپنایا ہے کہ نہ صرف اتھارٹی کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ جھولوں اور کینٹینوں کے ٹھیکوں سے سیاسی اثررورسوخ بھی ختم ہوگیا ہے، کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ شہر میں فی الوقت ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ایک لیڈیز پارک قائم کیا گیا ہے جس میں مالی بھی خواتین ہی ہیں، جبکہ شہر میں مجموعی طورپر 7لیڈیز پارک بنائے جائیں گے ، اور پی ایچ اے کے ہر زون میں ایک لیڈیز پارک ضرور بنایا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ شہر کی 25سڑکوں کو خوبصورتی کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے گااور پانچوں زونوں میں سے پانچ پانچ سڑکوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ پی ایچ اے کے ایسے ڈائریکٹر جو کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے ماضی میں معطل کئے گئے یا پھر عہدے سے الگ کئے گئے انہیںواپس نہیں لیاجائے گا،پی ایچ اے میں غیر قانونی اور خلاف ضابطہ پر موشنوں اور ترقیوں کے حوالے سے کیس صوبائی محتسب کی عدالت میں ہے ، اور عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ قبول کیا جائے گا،انہوں نے بتاےا کہ شعبہ مارکیٹنگ میں بعض بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ،لیکن مارکیٹنگ میں کام کرنے والے افسروں اور ماتحت عملے کو بتا دیا گیا ہے کہ انہیں قبلہ درست کرنا ہوگا ، عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ملازمین کے لئے روٹیشن پالیسی بنادی گئی ہے انہیں تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا گیاہے،ڈی جی پی ایچ اے نے بتاےا کہ کینال روڈ کے انڈر پاسز کو اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر فی الوقت زبانی طورپر پابندی عائد ہے لیکن ان انڈر پاسز کو اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے جلد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی جائے گی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد انڈر پاس نیلام کردیے جائےں گے،ان کا کہناتھا کہ پی ایچ اے صرف پوش علاقوں پر توجہ نہیں دے رہی بلکہ شہر کے تمام علاقوں پر شجر کاری کے حوالے سے یکساں توجہ دی جاتی ہے، بلکہ مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس علاقوںمیں پی ایچ اے کو پارکوں اور باغیچوںکی حفاظت کے لیے پوش علاقوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہ

مزید :

صفحہ آخر -