توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس آج طلب

توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس آج طلب

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس حاجی حبیب الرحمان کو آج طلب کر لیا۔ یہ درخواست سی آئی ڈی پولیس کے انسپکٹر راشد محمود کی طرف سے دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کو حکم دیا تھاکہ پنجاب سروس ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں درخواست گزار کو1992ءسے مستقل کیا جائے اورپروموشن دی جائے مگر عدالتی حکم کے باوجود سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئی جی پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے اور درخواست گزار کو سنیارٹی دینے کے احکامات بھی جاری کرے۔ مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کو آج (منگل) کے لئے طلب کر لیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...