3 اضلاع کے ڈی سی اوز سمی10 افسران کے تقرر و تبادلے

3 اضلاع کے ڈی سی اوز سمی10 افسران کے تقرر و تبادلے

  



لاہور (نیوزرپورٹر ) پنجاب حکومت نے 3اضلاع کے ڈی سی اوزسمیت 10افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نبیل جاوید ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت، کامرس انویسٹمنٹ کو ٹرانسفر کرکے ڈی سی او رحیمیار خان، ابرار احمد مرزا او ایس ڈی کو ڈی سی او مظفر گڑھ، ڈاکٹر عثمان علی ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور کو ٹرانسفر کرکے ڈی سی او ننکانہ صاحب لگایا گیا ہے۔ مس عمرانہ اجمل اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی سیداں او ایس ڈی ، چودھری محمد ارشد اسسٹنٹ کمشنر بھلوال او ایس ڈی ، کیپٹن ( ر ) الطاف حسین اسسٹنٹ کمشنر قصور کو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال، محمد شاہ رخ او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر قصور، عدنان شہزاد اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو او ایس ڈی ، فرحت حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کو ننکانہ صاحب ٹرانسفر کرنے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے۔ نوید اسلام ورک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ڈی ایم او ننکانہ صاحب لگایا گیا ہے

مزید : صفحہ آخر


loading...