نئی ڈی جی نرسنگ نے پچھلے عہدے کی گاڑی واپس کرنے سے انکار کر دیا

نئی ڈی جی نرسنگ نے پچھلے عہدے کی گاڑی واپس کرنے سے انکار کر دیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب سکول آف نرسنگ میو ہسپتال کی سرکاری گاڑی ٹر کر گئی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ماہ قبل سکول آف نرسنگ میو ہسپتال کی پرنسپل رخسانہ کمال کو ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب تعینات کر دیا گیا، مگر وہ سکول آف نرسنگ کی سرکاری گاڑی بھی ساتھ لے گئی اور سرکاری گاڑی کو اپنے بیٹوں کو سونپ دیا ، سرکاری گاڑی اور پٹرول جو سیر سپاٹے کر رہے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے دوسری طرف ڈی جی نرسنگ کے عہدے کی گاڑی بھی رخسانہ کمال انجوائے کر رہی ہیں، دونوں اطراف سے پٹرول اور گاڑیوں کے مزے لے رہی ہیں، میو ہسپتال کی انتظامیہ نے کئی بار ڈی جی این کو درخواست کی کہ وہ میو ہسپتال کی گاڑی چھوڑنے کا نام ہی نہیں لیتی ، گزشتہ روز ڈی جی این میو ہسپتال آئیں تو عملہ نے ان کے ڈرائیور کو گاڑی جمع کرانے کا کہا کہ وہ دفتر سے ؟؟؟؟ جس نے آتے ہی سرکاری عملہ کو غلیظ گالیاں دیں اور ایک کے منہ پر تھپڑ دے مارا اور گاڑی لے کر اپس چلی گئی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...