اے پی این ایس کا افغان حکومت کی پاکستانی اخبارات پر پابندی پر اظہار تشویش

اے پی این ایس کا افغان حکومت کی پاکستانی اخبارات پر پابندی پر اظہار تشویش

  



کراچی (پ ر) آل پاکستان نےوز پیپرز سوسائٹی نے افغانستان کی حکومت جانب سے پاکستانی اخبارات پر لگائی جانے والی پابندی پر تشوےش کا ا ظہار کیا ہے اور اسے عوام کے جاننے کے حق کی نفی قرار دیا ہے۔ اے پی این ایس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبارات خبروں اور تبصروں کی ترسیل کے ذریعے دو ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا باعث بنتے ہیں، اے پی این نے وزارت اطلاعات اور دفتر خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغان حکومت اور دفتر خارجہ سے اس معاملے پر بات چیت کریں تاکہ افغانستان میں پاکستانی اخبارات کی فروخت کو بحال کیا جا سکے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...