تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام توہین آمیز فلم کیخلاف ملک گیر احتجاج جاری ،گستاخوں کو وپھانسی دینے کا مطالبہ

تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام توہین آمیز فلم کیخلاف ملک گیر احتجاج جاری ...

  



لاہور( خصوصی رپورٹ) امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک حرمت رسولﷺ کا ملک گیر احتجاج جاری،قصور،سیالکوٹ، ملتان، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب و دیگر شہروں میں حرمت رسولﷺ کانفرنسیں،محبان رسولﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت،گستاخوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ ،امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف جماعة الدعوة اور تحریک حرمت رسولﷺ کا ملک گیر احتجاج جاری ہے گزشتہ روز قصور میں ایک بڑی حرمت رسولﷺ کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حرمت رسولﷺ و جماعة الدعوة کے مرکزی رہنمامولاناعبدالعزیز مدنی نے کہا کہ گستاخانہ فلم دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اس دہشت گردی میں ملوث ٹیری جونز و دیگر ملعونوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا یا جائے تا کہ آئندہ کوئی شان رسالت ﷺ میں گستاخی کی جرات نہ کر سکے۔سیالکوٹ میں جماعة الدعوة کے زیر اہتمام ہونے والی حرمت رسولﷺ کانفرنس میں تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاءنے گستاخوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، ملتان میں محمد شمشاد سلفی،ساہیوال میں مولانا غلام قادر سبحانی،پاکپتن میں مولانا طاہر طیب بھٹوی،گوجرانوالہ میں قاری احمد سعید ملتانی،حافظ سیف اللہ اعظم،حافظ محمد اکرم،خوشاب میں بشیر احمد خاکی،محمد اسماعیل سلفی،سیف اللہ ربانی و دیگر نے کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کر کے خود اپنے پاﺅںپر کلہاڑیاں مار رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر