حکمرانوں کو عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کرنا پڑیگا، میاں آصف

حکمرانوں کو عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کرنا پڑیگا، میاں آصف

  



لاہور (پ ر) مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم آزاد عدلیہ کے ساتھ ہے حکمرانوں کو ہر صورت عدلیہ کے فیصلوں پر عمل اور سوئس حکام کو خط لکھنا پڑیگا، ہم ذاتی مفادات نہیں بلکہ قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے کریں گے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کو کرپشن، مہنگائی ،بیروزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں کیو نکہ حکومت اپنی دمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز پارٹی دفتر میں ملک عبدالقیوم کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور اسی وجہ سے آج ہر کوئی حکومت سے استعفے کا مطالبہ کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں سوچیں اور ملک کو حقیقی معنوں میں کرپشن، مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست صرف اور صرف ملک اور عوام کیلئے ہے اور ہم نے کبھی پہلے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے اور نہ ہی آئندہ دیں گے بلکہ قومی مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...