تاجربر ادری کے مسائل کا حل اولین تر جیح ہے :عرفا ن اقبال

تاجربر ادری کے مسائل کا حل اولین تر جیح ہے :عرفا ن اقبال

  



 لاہور ( وقائع نگار)تاجر برادری کے مسائل کا حل اور اُنکی عزت میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے انرجی بحران کے خاتمے مہنگائی اور ٹیکسوں میں کمی اورامن وامان کی بہتری کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گے ۔یہ بات لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے الیکشن جیتنے کی خوشی میں اصغر بنگش کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ ّسے عرفان اقبال شیخ اور میاں زاہد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ معاشی استحکام تاجروں کی فلاوبہو د ترقی کے لیے کام کریں گے تمام تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے انکے اجتماعی مسائل کا حل کرائیں گے اور حکومتی سطح پرتاجروں کے بنیادی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ تاجروں کو ناجائز ٹیکسوں ،کرپشن اور محکموں کے عذاب سے آزادی دلانے کی کوشش کرینگے مفلوج اور خراب معاشی حالات کی بہتری کے لیے تاجر براری کی مشاورت سے کوشش تیز کی جائیں گی ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بجلی ،گیس کی کمی نے 25%پیدوار کم کردی ہے مارکپ ریٹ 12%سے سنگل ڈےجٹ پر لاینگے ٹیکس نظام میں اصلاحات اور تاجروں کی منشاءکے مطابق ترجحات پر عمل کرائیں گے حکومت کے ساتھ ملکر تاجر دوست پالیساں اور معاشی بحران حل کرانے کے لیے اقدامات کرینگے سمگلنگ کے خاتمے اور صنعت وتجارت کی بہتری کے لیے کام کرائیں گے مصنوعی طریقوں سے معیشت چلانے کی نفی کریں گے تاجروںکو بیوروکریسی کے مظالم اور اُنکے خصوصی اختیارات کے لیے کام کریں گے ہنر مندی افرادی قوت پیداکرنے اور سرمایہ کاروں کے لیئے مراعات صنعت وتجارت کے استحکام کے لیے اقدامات کرینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...