دنیا کی سب سے چھوٹی لڑکی قد صرف 68 سینٹی میٹر
لندن (بیورورپورٹ) دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی لڑکی چرلوٹی جس کا قد 68سینٹی میٹر (2فٹ3انچ)ہے نے برطانیہ کے ایک پرائمری سکو ل میں داخلہ لے لیا ہے چرلوٹی کے والدین نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی طرف سے نارمل زندگی شروع کرنے کے متمنی تھے اور خدا کا شکر ہے کہ اس نے پرائمری سکول میں اپنا پہلا دن بڑے اچھے انداز سے گزارا ہے اس کی ہم جولیوں نے اسے تنگ نہیں کیا اور نہ ہی شیشے کی گڑیا سمجھا ہے چرلوٹی جب پیدا ہوئی تو اسکا قد 25سینٹی (10انچ )تھا اور اسکا وزن 21پاﺅنڈ تھا چرلوٹی اب بھی نئے پیدا ہونے والے بچوں کے کپڑے پہنتی ہے اسکی پیدائش پر ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ ایک سال کی عمر میں مر سکتی ہے مگر اب اسکی عمر پانچ سال سے زائد ہے چرلوٹی نئے پیدا ہونے والے بچوں سے بڑی نہیں اور اپنے کھلونوں سے چھوٹی نہیں ہے۔