”پاکستان “کی خبر پر ایکشن،منڈیوں میں بھتہ مافیا کیخلاف کارروائی ،صفائی کا آغاز

”پاکستان “کی خبر پر ایکشن،منڈیوں میں بھتہ مافیا کیخلاف کارروائی ،صفائی کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) روزنامہ پاکستان میں سبزی اور فروٹ منڈیوں میں صفائی کی ابتر صورت حال اور لوٹ مار کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر میں منڈیوں کی سنی گئی ہے ضلعی حکومت نے ان منڈیوں میںبھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ صفائی کا عملی طور پر آغاز کردیا ہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی سائرہ عمر کی نگرانی میں بادامی باغ سبزی اور فروٹ منڈی سے صفائی کا آغاز کردیاگیا جہاں سے 4ٹرک کوڑا کرکٹ اور گندگی اٹھا لی گئی ٹاﺅن کے عملہ کے علاوہ زونل منیجر سالڈویسٹ مینجمنٹ نے بھی حصہ لیا بتایا گیا ہے کہ روز نامہ پاکستان میں خبر کی اشاعت کے بعد ڈی سی او لاہور کے حکم پر اے سی سٹی سائرہ عمر خود صفائی کے لئے سبزی منڈی بادامی باغ پہنچ گئیں جنہوں نے صفائی کا آغاز کرایا صفائی مہم میں100سے زائد سنیٹری ورکرز شریک ہوئے اور کئی ماہ کے بعد صفائی دوبارہ شروع کر دی گئی۔ اس حوالے سے اے سی سیٹی سائرہ عمرنے کہا کہ لاہور کی تمام سبزی اور فروٹ منڈیوں میں صفائی کی جائے گی اور یہ سلسلہ a ہفتہ جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1