سانحہ مالی پورہ کے21 شہداءکے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
لاہور (جنرل رپورٹر) سانحہ مالی پورہ بند روڈ کی شوز فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 26 میں سے 21 شہداءکے لواحقین کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے امدادی چیک دے دیئے گئے ہیں یہ چیک گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی منشاءاللہ بٹ نے ایک تقریب میں دیئے جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو 5لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا اس موقع پر منشاءاللہ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تمام متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرنے والوں کی تلافی تو نہیں ہو سکتی البتہ وزیراعلیٰ نے امداد کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا۔