مینار پاکستان خیمہ آفس میں مسلم لیگ ن کی کھلی کچہری ،محکموں کے خلاف شکایات کے انبار

مینار پاکستان خیمہ آفس میں مسلم لیگ ن کی کھلی کچہری ،محکموں کے خلاف شکایات کے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مینار پا کستان کے خیمہ آفس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک نے کھلی کچری لگائی۔ اس دوران سینکڑوںسائلوں نے مختلف محکموں کےخلاف شکایات کے انبارلگا دیئے۔ شہری واسا ‘پولیس محکمہ تعلیم کے خلاف پھٹ پڑے تاہم بڑی تعداد نے مالی امداد اور ملازمتوں کے حصول کےلئے درخواستیں دیں۔54 سائل اپنی جائیداروں پر قبضے کے خلاف آہ وبکاہ کرتے رہے۔ لاہور کے صدر نے موقع پر متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے۔ بتایا گیا ہے گزشتہ روز مینار پاکستان میں واقع وزیراعلیٰ خیمہ آفس میں کھلی کچری لگائی۔ لاہور سے64 سائلین نے واساکے خلاف شکایات کیں جن میں ٹاﺅن کابینہ کا وفد بھی پیش ہواجنہوں نے بتایا کے 2ماہ سے مذکورہ آبادی میں سیوریج اور بارشی پانی جمع ہے اور نشتر ٹاﺅن انتظامیہ مدد کررہی ہے اور نہ واسا جس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نے موقع پر موجود ڈائریکٹر واسا محمد عرفان کو مسئلہ حل کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ قینچی امر سدھو‘ والٹن ‘ تاجپورہ واسا کے خلاف سائل پیش ہوئے۔ اسی طرح پولیس کے خلاف شکایات پر موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر لاہور مسلم لیگ (ن)کے صدر پرویز ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1